ابنا: پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نے مردان کے علاقے شیر گڑھ میں نماز جنازہ میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت دشمن معصوم انسانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔اسلام آباد سےموصولہ رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم میاں نوازشریف نے مردان کے علاقے شیرگڑھ میں نمازجنازہ کے موقع پر دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نےبھی شیر گڑھ میں نماز جنازہ کے دوران ہو نے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھما کے کو امن کی کوششوں کو ناکام بنانے کی سازش قرار دیا۔راضح رہے کہ مردان کے علاقہ شیرگڑھ میں نمازہ جنازہ کے شرکاء پرخودکش حملے میں ایم پی اے عمران مو ہمند سمیت 30افرادجاں بحق اور سے زائد50زخمی ہوئے ۔ دھماکے کے بعدعلاقے میں بھگدڑمچ گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔جس میں 7سے 8کلوگرام بارودی مواداستعمال کیاگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 جون 2013 - 19:30
News ID: 431327
پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نے مردان کے علاقے شیر گڑھ میں نماز جنازہ میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت دشمن معصوم انسانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔